وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین کی نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو

65
کسان کارڈز کا اجراء کسانوں کیلئے ایک سنگ میل ہوگا، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین
کسان کارڈز کا اجراء کسانوں کیلئے ایک سنگ میل ہوگا، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین

اسلام آباد ۔ 29 نومبر (اے پی پی) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ پنجاب میں دو ہفتے میں پولیس اصلاحات سامنے آجائیں گی، تین ماہ میں پیسو ں کا انتظام نہ کرتے تو ملک دیوالیہ ہوجاتا، ہم نے ملک کو دیوالیہ ہونے سے بچایا ہے، نریندر مودی پاکستان نہیں بلکہ رائے ونڈ آتے تھے، ہماری حکومت نے چین کے ساتھ تعلقات کو بھی نئی بلندیوں پر پہنچایا ہے‘ وزیر اعظم عمران خان کی پاکستان اور عوام کیلئے ایک سوچ ہے اور ہم پورے جذبے سے عوام کی خدمت کیلئے کام کر رہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کو ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ دو ہفتے تک پنجاب پولیس میں اصلاحات کی رپورٹ سامنے آجائے گی۔ انہوں نے کہا کہ جو ماڈل کے پی میں پولیس کا ہے آگے چل کر وہی ماڈل پنجاب میں بھی نظر آئے گا۔