وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کا معذور افراد کے عالمی دن کے حوالے سے پی این سی اے میں منعقدہ تقریب سے خطاب

اسلام آباد ۔ 3 دسمبر (اے پی پی) وفاقی وزیر تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت شفقت محمود نے کہا ہے کہ ملک میں عمارات کی تعمیر میں خصوصی افراد کی سہولت کو مدنظر رکھنے کی ضرورت ہے، ہر شہر میں سائن لینگویج کی تربیت کا پروگرام متعارف کرانے کے لئے اقدامات کئے جائیں گے۔ پیر کو وہ ڈائریکٹوریٹ جنرل آف سپیشل ایجوکیشن کے زیر اہتمام معذور افراد کے عالمی دن …

اسلام آباد ۔ 3 دسمبر (اے پی پی) وفاقی وزیر تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت شفقت محمود نے کہا ہے کہ ملک میں عمارات کی تعمیر میں خصوصی افراد کی سہولت کو مدنظر رکھنے کی ضرورت ہے، ہر شہر میں سائن لینگویج کی تربیت کا پروگرام متعارف کرانے کے لئے اقدامات کئے جائیں گے۔ پیر کو وہ ڈائریکٹوریٹ جنرل آف سپیشل ایجوکیشن کے زیر اہتمام معذور افراد کے عالمی دن کے حوالے سے پاکستان نیشنل کونسل آف آرٹس میں منعقدہ تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔ شفقت محمود نے کہاکہ مجھے اس تقریب میں شرکت کرکے انتہائی مسرت ہورہی ہے، معاشرے کے معیار میں بہتری لانی ہے تو ہمیں خصوصی افراد کے ساتھ اپنے برتائو میں بہتری لانی ہوگی۔