اسلام آباد ۔ 4 دسمبر (اے پی پی) قومی اسمبلی کا اجلاس 10 دسمبر بروز پیر سہ پہر چار بجے طلب کر لیا گیا۔ قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق صدر مملکت اسلامی جمہوریہ پاکستان نے قومی اسمبلی کا اجلاس 10 دسمبر کو پارلیمنٹ ہائوس میں طلب کیا ہے۔