وفاقی وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی سے فیس بک پبلک پالیسی کے نائب صدر سائمن ملنر کی ملاقات

87
APP05-04 ISLAMABAD: December 04 - Vice President of Public Policy for Asia-Pacific for Facebook, Simon Milner called on Federal Minister for Information Technology and Telecommunication Khalid Maqbool Siddiqui. APP photo by Saeed-ul-Mulk

اسلام آباد ۔ 4 دسمبر (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی وٹیلی کمیونیکیشن ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی سے فیس بک پبلک پالیسی کے نائب صدر سائمن ملنر نے منگل کو یہاں ملاقات کی۔ وفاقی وزیر نے معزز مہمان کو خوش آمدید کہا اور ملاقات کے دوران انفارمیشن ٹیکنالوجی اور سوشل میڈیا سے متعلق معاملات زیر بحث آئے۔ وفاقی وزیر نے انفارمیشن ٹیکنالوجی کے ذرائع کا استعمال کرکے سماجی اور معاشی ترقی کیلئے کئے جانے والے وزارت کے اقدامات کے بارے میں فیس بک کے نائب صدر کوآگاہ کیا۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان میں انسانی وسائل کی ترقی اور ڈیجٹیلائزیشن حکومت کی اولین ترجیح ہے