وزیر مملکت برائے مواصلات مراد سعید کا گورنر گلگت بلتستان راجہ جلال حسین مقپون سے دوطرفہ دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال

اسلام آباد ۔ 4 دسمبر (اے پی پی) وزیر مملکت برائے مواصلات مراد سعید نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان کو قومی دھارے میں لانے کیلئے پائیدار اور ٹھوس اقدامات شروع کر رہے ہیں، حکومت گلگت بلتستان کے منصوبوں کو بروقت اور برق رفتاری کے ساتھ مکمل کرنے کی ضرورت ہے اور گلگت بلتستان کی تمام بنیادی مسائل کا ازالہ ہمارا عزم اور طرہ امتیاز ہے۔ ان خیالات کا اظہار …

اسلام آباد ۔ 4 دسمبر (اے پی پی) وزیر مملکت برائے مواصلات مراد سعید نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان کو قومی دھارے میں لانے کیلئے پائیدار اور ٹھوس اقدامات شروع کر رہے ہیں، حکومت گلگت بلتستان کے منصوبوں کو بروقت اور برق رفتاری کے ساتھ مکمل کرنے کی ضرورت ہے اور گلگت بلتستان کی تمام بنیادی مسائل کا ازالہ ہمارا عزم اور طرہ امتیاز ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کو وزارت پوسٹل سروسز میں گورنر گلگت بلتستان راجہ جلال حسین مقپون سے دوطرفہ دلچسپی کے امور اورگلگت بلتستان کے شاہراتی مسائل کے ازالہ کے حوالہ سے ایک خصوصی ملاقات میں تبادلہ خیال کرتے ہوئے کیا۔