اسلام آباد ۔ 5 دسمبر (اے پی پی) پاکستان چین راہداری بلا تاخیر مکمل ہو تو صنعتی ترقی میں بھی اہم سنگِ میل ہوگا، یہ منصوبہ ہر شعبہ میں رابطہ کاری کا سبب ہوگا، خطے میں تیزی سے بہتر ہوتی سیکورٹی کی صورتحال تجارت اور سرمایہ کاری کی راہ ہموار کرر ہی ہے، خطے میں تحمل اور برداشت کی فضا بنانے کےلئے سفارتکاری کے روائتی اسلوب سے ہٹ کر معاشی …
چیئرمین سرمایہ کاری بورڈ ہارون شریف کا ایس ڈی پی آئی کے زیر اہتمام کانفرنس سے خطاب

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 5 دسمبر (اے پی پی) پاکستان چین راہداری بلا تاخیر مکمل ہو تو صنعتی ترقی میں بھی اہم سنگِ میل ہوگا، یہ منصوبہ ہر شعبہ میں رابطہ کاری کا سبب ہوگا، خطے میں تیزی سے بہتر ہوتی سیکورٹی کی صورتحال تجارت اور سرمایہ کاری کی راہ ہموار کرر ہی ہے، خطے میں تحمل اور برداشت کی فضا بنانے کےلئے سفارتکاری کے روائتی اسلوب سے ہٹ کر معاشی اسلوب اپنانے سے قومیں امن اور آشتی کی جانب جاسکتی ہیں۔ اس امر کا اظہار چیئرمین سرمایہ کاری بورڈ ہارون شریف اور سابق وفاقی وزیر سرتاج عزیز نے پالیسی ادارہ برائے پائیدار ترقی کے زیر اہتمام مقامی ہوٹل میں جاری سالانہ کانفرنس کے دوسرے روز اجلاس میں کیا۔ سرتاج عزیز نے کہا کہ پاک چین راہداری منصوبہ دونوں ممالک کےلئے ترقی کا اہم سنگِ میل ہے اس کو بلا تاخیر پایہءتکمیل تک پہنچانا چاہئے۔ یہ منصوبہ ہماری صنعت کی ترقی میں اہم کردار ادا کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ یہ صرف ایک شاہراہ یا توانائی کا محض منصوبہ نہیں بلکہ دونوں ممالک کے متعدد شعبہ جات، رابطہ کاری کا ذریعہ ثابت ہوسکتا ہے، اگر ہم باہمی اعتماد کی فضا ء قائم کرلیں۔








