وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی امور نعیم الحق کا تقریب سے خطاب

اسلام آباد ۔ 5 دسمبر (اے پی پی) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی امور نعیم الحق نے کہا ہے کہ پاکستان کو اس وقت سنگین سیاسی، سماجی اور اقتصادی مشکلات کا سامنا ہے، ملک میں تحقیقاتی شعبوں کی ضرورت ہے کیونکہ تحقیق کے بغیر ترقی ممکن نہیں، صحافیوں کی تحریروں سے ہم رہنمائی حاصل کرتے ہیں، زلمی گروپ نے قومی ہاکی ٹیم کو 80 لاکھ روپے کا عطیہ دے …

اسلام آباد ۔ 5 دسمبر (اے پی پی) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی امور نعیم الحق نے کہا ہے کہ پاکستان کو اس وقت سنگین سیاسی، سماجی اور اقتصادی مشکلات کا سامنا ہے، ملک میں تحقیقاتی شعبوں کی ضرورت ہے کیونکہ تحقیق کے بغیر ترقی ممکن نہیں، صحافیوں کی تحریروں سے ہم رہنمائی حاصل کرتے ہیں، زلمی گروپ نے قومی ہاکی ٹیم کو 80 لاکھ روپے کا عطیہ دے کر اہم کارنامہ سرانجام دیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کو غیر سرکاری تنظیم ایس ڈی پی آئی اور زلمی فاﺅنڈیشن کے زیر اہتمام صحافیوں کو ایوارڈ دینے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کو اس وقت سنگین معاشی، سماجی اور سیاسی مشکلات کا سامنا ہے، ملک میں تحقیقاتی اداروں کی ضرورت ہے اس سے نہ صرف سیاستدانوں، صحافیوں، طالب علموں بلکہ ہر شعبہ میں کام کرنے والوں کی رہنمائی ہوتی ہے، اس وقت ایس ڈی پی آئی تحقیقاتی شعبہ میں بہترین کام کر رہی ہے جس سے ہم استفادہ کرتے رہتے ہیں۔