- Advertisement -
کراچی ۔ 9 دسمبر (اے پی پی) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ملک میں کاروبار کرنے والوں کے راستے میں کوئی رکاوٹ نہیں ہو گی، نوجوانوں کو ہنرمند بنا کر بے روزگاری کا خاتمہ کریں گے، کرپشن کا مکمل خاتمہ کریں گے، بہت جلد اس مشکل وقت سے نکل آ ئینگے۔ وزیراعظم آفس سے جاری بیان کے مطابق اتوار کو وزیر اعظم عمران خان سے کراچی میں ایف پی سی سی آئی اور معروف کاروباری شخصیات کے وفود نے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران اظہار خیال کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ درآمدات اور برآمدات میں فرق کو کم کرنے پر بھر پور توجہ ہے، کاروبار کرنے میں کوئی رکاوٹ نہیں ہو گی۔
- Advertisement -