23 C
Islamabad
اتوار, اگست 31, 2025
ہومقومی خبریںوزیر اعظم عمران خان سے اوور سیز انویسٹرز چیمبر آف کامرس اینڈ...

وزیر اعظم عمران خان سے اوور سیز انویسٹرز چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے وفد کی ملاقات

- Advertisement -

کراچی۔ 9 دسمبر (اے پی پی) وزیر اعظم عمران خان سے اوور سیز انویسٹرز چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے وفد نے اتوار کو کراچی میں ملاقات کی۔ اس موقع پر وزیراعظم نے کہا کہ کاروبار میں سہولت دینا ہماری حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ ٹیکنالوجی کمپنیز حکومت کو کئی شعبوں میں مدد کر سکتی ہیں ‘ تعلیم ، صحت ، گورننس اور دیگر شعبوں میں آئی ٹی کے استعمال سے جدت اور سروس ڈیلیوری میں بہتری لائی جا سکتی ہے جس پر کام شروع ہو چکا ہے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ عوامی فلاح و بہبود اور سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے حکومت کے دروازے ہمیشہ پرائیویٹ سیکٹر کے لئے کھلے ہیں۔

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں