23 C
Islamabad
اتوار, اگست 31, 2025
ہومقومی خبریںصدر مملکت عارف علوی کا اقراء یونیورسٹی میں ''مصنوعی ذہانت اور کمپیوٹر...

صدر مملکت عارف علوی کا اقراء یونیورسٹی میں ”مصنوعی ذہانت اور کمپیوٹر کا استعمال” کے عنوان سے منعقدہ تقریب سے خطاب

- Advertisement -

کراچی۔ 9 دسمبر (اے پی پی)صدرمملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ مصنوعی ذہانت اور نئے رحجانات سے آگاہی جدید دور کی دنیا میں ترقی کے لئے اہم ہے، ہمیں ملک میں علم اور مصنوعی ذہانت کے فروغ اور متعارف کرانے کے لئے اقدامات کی ضرورت ہے تاکہ نوجوان اس کے ثمرات سے مستفید ہوں، غربت کے خاتمے کے لئے تعلیم ناگزیر ہے کیونکہ جدید معیشت میں جدید مہارتوں کی ضرورت ہوگی ، چوتھا صنعتی انقلاب آ رہاہے جس میں کئی کاموں میں مشینین انسانوں کی جگہ لیں گی، چوتھے صنعتی انقلاب کے اجزاء میں کمپیوٹر، سینسرز اور دیگر جدید ٹیکنالوجی شامل ہیں ، لوگ مصنوعی ذہانت کے استعمال سے اپنے کام کی جگہ سے ہزاروں میل دور بیٹھ کر روزی کما رہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بحیثیت مہمان خصوصی اتوار کو اقراء یونیورسٹی میں ”مصنوعی ذہانت اور کمپیوٹر کا استعمال” کے عنوان سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر صدر مملکت نے اقراء یونیورسٹی کے زیر اہتمام پریزیڈینشل انیشیٹیو برائے آرٹیفیشل انٹیلیجنس اینڈ کمپیوٹنگ پروگرام کا افتتاح کیا۔

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں