ساہیوال۔16 اپریل(اے پی پی )وفاقی وزیر ریلوے اور مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنماءخواجہ سعد رفیق نے کہاہے کہ چند روز قبل جنم لینے والا سیاستدان ملکی سیاست میں گند ڈال رہاہے، اسے ہمیشہ اپنے کرتوتوں پر ہزیمت اٹھانی پڑی ، لیگی قیادت پرپانامہ لیکس کے الزام لگانے سے قبل وہ اپنے ارد گر د کھڑے کرپٹ لوگوں کو دیکھیں ۔وہ ہفتہ کے روز ساہیوال ریلوے اسٹیشن کی تعمیر نو کے سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب سے خطاب کر رہے تھے ۔