24.7 C
Islamabad
اتوار, اگست 31, 2025
ہومقومی خبریںوزیر اعظم عمران خان کا ٹویٹر پر خصوصی پیغام

وزیر اعظم عمران خان کا ٹویٹر پر خصوصی پیغام

- Advertisement -

اسلام آباد ۔ 16 دسمبر (اے پی پی) وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ حکومت دہشت گردی کی تمام اقسام، تشدد اور نفرتوں سے نجات کے لئے نیشنل ایکشن پلا ن پر مکمل عملدرآمد کے لئے پر عزم ہے۔ وزیر اعظم نے اپنے ٹویٹر پر خصوصی پیغام میں اپنے اس عزم کا اظہار اس وقت کیا ہے جب پوری قوم آرمی پبلک سکول(اے پی ایس)سانحہ کے شہداء کی چوتھی برسی منا رہی ہے۔ انھوں نے ٹویٹر پر اپنی پوسٹ میں کہا کہ ” آج جہاں ہم اے پی ایس پشاور حملہ کے شہداء ، نشانہ بننے والیخاندانوں، بالخصوص بچوں کے والدین کو جہاں یاد کر رہے ہیںاور ان کے لئے دعا گو ہیں، وہاں میری حکومت اس عزم کا اظہار کرتی ہے کہ دہشت گردی کی تمام اقسام، تشدد اور نفرت کے خاتمہ کے لئے نیشنل ایکشن پلان پر مکمل عملدرآمد کے لئے پر عزم ہے۔

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں