36.6 C
Islamabad
منگل, مئی 13, 2025
ہومقومی خبریںوفاقی وزیر اطلاعات ونشریات چوہدری فواد حسین کی ملائیشیا کے سفیر اکرام...

وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات چوہدری فواد حسین کی ملائیشیا کے سفیر اکرام بن محمد ابراہیم سے ملاقات کے دوران گفتگو

- Advertisement -

اسلام آباد ۔ 19 دسمبر (اے پی پی) وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ پاکستان اور ملائیشیا کا اہم عالمی امور پر یکساں نقطہ نظر ہے اور یہی وجہ ہے کہ کئی عالمی فورمز پر یہ دونوں ممالک ایک دوسرے کی مدد کر رہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کو ملائیشیا کے سفیر اکرام بن محمد ابراہیم سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ان باہمی تعلقات کو دونوں ممالک کے باہمی مفاد میں مزید مستحکم کرنا چاہتا ہے۔ وزیر اطلاعات نے ملائیشیا کے ساتھ سیاحت کے شعبہ میں تعاون بڑھانے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ شمالی علاقہ جات خوبصورت اور دیکھنے کے قابل ہیں۔ اس موقع پر ملائیشیا کے سفیر نے کہا کہ اعلیٰ سطحی وفود کے تبادلوں سے دونوں ممالک کے باہمی مفاد پر مبنی تعلقات میں مزید اضافہ ہو گا۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=126854

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں