31.6 C
Islamabad
منگل, مئی 13, 2025
ہومقومی خبریںوفاقی وزیر توانائی کی بجلی چوروں کے خلاف کارروائیاں مزید تیز کرنے...

وفاقی وزیر توانائی کی بجلی چوروں کے خلاف کارروائیاں مزید تیز کرنے کی ہدایت

- Advertisement -

پشاور۔20دسمبر (اے پی پی)وفاقی وزیر توانائی عمر ایوب نے بجلی چوروں کے خلاف کارروائیاں مزید تیز کرنے کی ہدایت کی ہے ، انہوں نے بجلی چوری کی روک تھام کیلئے قائم ٹاسک فورسز کی کارروائیوں میں تیزی لانے اور لائن میں کمی اور ریکوری میں اضافے کیلئے اقدامات اٹھانے کی بھی ہدایت کی ،وہ جمعرات کے روز واپڈا ہاﺅس پشاور کے دورے کے موقع پر پیسکو حکام کے اعلیٰ سطحی اجلاس سے خطاب کر رہے تھے۔ اجلاس میں چیف ایگزیکٹو پیسکو اور دیگر حکام نے شرکت کی۔ چیف ایگزیکٹو پیسکو ڈاکٹر امجد نے وفاقی وزیر کو ان اقدامات سے آگاہ کیا جو پیسکو کو منافع بخش ادارہ بنانے کیلئے اٹھائے گئے ہیں،وفاقی وزیر کو بتایا گیا کہ ان اقدامات کے نتیجے میں ماہانہ لاکھوں روپے کی ریکوری ہو رہی ہے اور لائن لاسز میں بھی کمی آرہی ہے ، وفاقی وزیر نے کہا کہ تمام فلیڈ افسران دفاتر سے باہر نکل کرفیلڈ میں کام کریں، ٹاسک فورسز کی کارروائیوں میں تیزی لائی جائے اور جون 2019ءسے پہلے تمام اہداف حاصل کیے جائیں،انھوں نے کہا کہ منسٹری کی جانب سے پیسکو حکام کے ساتھ مکمل تعاون کیا جائے گا، وفاقی وزیر نے کہا کہ تمام اہلکار محنت اور لگن سے کام کریں تاکہ وزیر اعظم عمران خان کے وژن کے مطابق ملک کو بجلی بحران سے نجات دلائی جائے اور بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کو خسارے سے نکال کر انھیں منافع نخش ادارے بنایا جائے ۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=126935

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں