جوہری جنگ کا خطرہ موجود ہے، روسی صدر

83

ماسکو۔ 21 دسمبر(اے پی پی) روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے جوہری جنگ کے خطرے سے خبردار کیا ہے۔ جرمن نشریاتی ادارے کے مطابق اپنی سالانہ پریس کانفرنس میں پیوٹن نے کہا کہ جوہری جنگ کے حوالے سے غلط اندازے نہیں لگانے چاہیں۔ انہوں نے جوہری ہتھیاروں کے استعمال کے بڑھتے ہوئے خطرے کی ذمہ داری امریکا پر عائد کی ہے۔ روسی صدر نے کہا کہ امریکا کی جانب سے جوہری ہتھیاروںکی تخفیف کے معاہدے سے الگ ہونے کے بعد کی صورتحال کے بارے میں ابھی کچھ نہیں کہا جا سکتا۔ولادیمیر پیوٹن نے کہا کہ اس صورت میں روس کو اپنے تحفظ کے لیے اقدامات کرنا ہوں گے۔