وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کا ہنزہ میں کمرے میں گیس بھر جانے سے انتقال کر جانے والی دفتر خارجہ کی افسر سیدہ فاطمی کے والد سے ٹیلفونک پر رابطہ، تعزیت کا اظہار

83

اسلام آباد ۔ 21 دسمبر (اے پی پی) وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے جمعہ کو ہنزہ میں کمرے میں گیس بھر جانے سے انتقال کر جانے والی دفتر خارجہ کی افسر سیدہ فاطمی کے والد سے ٹیلفونک پر رابطہ کیا اور ان سے سیدہ فاطمی کی وفات پر دلی تعزیت کا اظہار کیا۔ وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے مرحومہ کی مغفرت کے لیے دعا بھی کی۔ واضح رہے کہ مرحومہ سیدہ فاطمی کا تعلق سول سروس کے 42 ویں کامن سے تھا۔