جنوبی افریقہ اور پاکستان کے درمیان تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا میچ 26 دسمبر سے شروع ہوگا

87
پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان دوسرا ٹی 20 انٹرنیشنل پیر کو  کھیلا جائے گا
پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان دوسرا ٹی 20 انٹرنیشنل پیر کو  کھیلا جائے گا

سنچورین ۔ 21 دسمبر (اے پی پی) جنوبی افریقہ اور پاکستان کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ 26 سے 30 دسمبر تک سنچورین میں کھیلا جائیگا۔ پاکستانی ٹیم سرفراز احمد کی قیادت میں جنوبی افریقہ میں موجود ہے اور گرین شرٹس اپنے دورے کے دوران میزبان ٹیم کے خلاف تین ٹیسٹ میچوں کے علاوہ پانچ ون ڈے اور تین ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچوں کی سیریز بھی کھیلے گی۔ پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان دوسرا ٹیسٹ 3 سے 7 جنوری، تیسرا اور آخری ٹیسٹ 11 سے 15 جنوری تک کھیلا جائے گا، اس کے بعد دونوں ٹیموں کے درمیان ون ڈے انٹرنیشنل سیریز کا پہلا میچ 19 جنوری، دوسرا میچ 22 جنوری، تیسرا میچ 25 جنوری، چوتھا میچ 27 جنوری جبکہ پانچواں اور آخری میچ 30 جنوری کو کھیلا جائے گا، پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان پہلا ٹی ٹونٹی میچ یکم فروری، دوسرا میچ 3 فروری جبکہ تیسرا اور آخری میچ 6 فروری کو کھیلا جائے گا۔