وزیر اعظم عمران خان آج لاہور کا دورہ کریں گے

119

اسلام آباد ۔ 22 دسمبر (اے پی پی) وزیر اعظم عمران خان آج (ہفتہ) کو لاہور کا دورہ کریں گے۔ ایوان وزیر اعظم سے جاری بیان کے مطابق وزیر اعظم عمران خان اپنے دورہ کے موقع پر پنجاب حکومت کی گذشتہ 100 روز کی کارکردگی کے حوالے سے منعقدہ تقریب میں شرکت اور خطاب کریں گے۔ مزید برآں وزیر اعظم لاہور میں بزنس کمیونٹی سے بھی ملاقات کریں گے۔