کالی آندھی نے بنگلہ دیش کو فیصلہ کن ٹی ٹونٹی میچ میں50 رنز سے ہرا کر سیریز 2-1 سے جیت لی

95
بنگلہ دیشی ٹیم کو پہلے میچ میں شکست دیکر ٹی 20 سیریز کا آغاز بھی فاتحانہ انداز میں کریں گے، الزاری جوزف

ڈھاکہ ۔ 22 دسمبر (اے پی پی) ایون لیوس کی جارحانہ بیٹنگ اور کیموپال کی تباہ کن بائولنگ کی بدولت کالی آندھی نے بنگلہ دیش کو آخری اور فیصلہ کن ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل کرکٹ میچ میں 50 رنز سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز 2-1 سے جیت لی، کالی آندھی پہلے کھیلتے ہوئے 19.2 اوورز میں 190 رنز بنا کر آئوٹ ہو گئی، ایون لیوس نے جارحانہ انداز اپناتے ہوئے حریف بائولرز کا بھرکس نکال دیا، انہوں نے 36 گیندوں پر 8 چھکوں اور 6 چوکوں کی مدد سے 89 رنز کی طوفانی اننگز کھیلی، جواب میں بنگلہ دیشی ٹیم ہدف کے تعاقب میں 17 اوورز میں 140 رنز پر ڈھیر ہو گئی، کیموپال کی برق رفتار گیندوں کے سامنے بنگلہ دیش کا کوئی بھی کھلاڑی خاطرخواہ کارکردگی کا مظاہرہ نہ کر سکا، لٹن داس 43 رنز بنا کر نمایاں رہے جبکہ 7 کھلاڑی دوہرا ہندسہ بھی عبور نہ کر سکے، لیوس میچ اور شکیب الحسن سیریز کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔ ہفتہ کو کھیلے گئے آخری اور فیصلہ کن ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچ میں بنگلہ دیشی قائد شکیب الحسن نے ٹاس جیت کر پہلے کالی آندھی کو بیٹنگ کی دعوت دی تو مہمان ٹیم پہلے کھیلتے ہوئے 19.2 اوورز میں 190 رنز بنا کر آئوٹ ہو گئی، ایون لیوس نے جارحانہ بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے بنگال ٹائیگرز کے بائولرز کی خوب درگت بنائی، انہوں نے 36 گیندوں پر 8 چھکوں اور 6 چوکوں کی مدد سے 89 رنز کی دھواں دار اننگز کھیل کر ٹیم کی پوزیشن مستحکم کی، نیکولاس پوران 29، شائی ہوپ 23، کیموپال 2، روومان پاویل 19، کپتان کارلوس بریتھویٹ اور فابین ایلن 8، 8، رتھرفورڈ 2 جبکہ شمرون ہٹمائر اور اوشین تھامس بغیر کوئی رن بنائے آئوٹ ہوئے، شکیب الحسن، مستفیض الرحمان اور محموداللہ نے 3،3 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔ جواب میں بنگلہ دیشی ٹیم مطلوبہ ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی اور پوری ٹیم 17 اوورز میں 140 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی، کیموپال نے عمدہ بائولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے میزبان ٹیم کے بلے بازوں کی ایک بھی نہ چلنے دی، لٹن داس کے سوا کوئی بھی بنگلہ دیشی بلے باز ویسٹ انڈین بائولرز کا مقابلہ نہ کر سکا، لٹن داس 43 رنز بنا کر نمایاں رہے جبکہ 7 کھلاڑی دوہرا ہندسہ بھی عبور نہ کر سکے، تمیم اقبال 8، سومیا سرکار 9، محموداللہ 11، مہدی حسن میراز 19، مستفیض الرحمان 8، محمد سیف الدین 5، مشفق الرحیم ایک، کپتان شکیب الحسن اور عارف الحق بغیر کوئی رن بنائے آئوٹ ہوئے، ابوحیدر 22 رنز بنا کر ناٹ آئوٹ رہے، کیموپال نے 5 فابین ایلن نے 2 کوٹریل اور بریتھویٹ نے ایک، ایک وکٹ لی۔