جڑواں شہروں سمیت ملک بھر کی مسیحی برادری کرسمس کے مذہبی تہوار کو منانے کیلئے تیاریوں میں مصروف

75

اسلام آباد ۔ 23 دسمبر (اے پی پی) جڑواں شہروں سمیت ملک بھر میں مسیحی برادری کرسمس کے مذہبی تہوار کو منانے کیلئے تیاریوں میں مصروف ہے ۔ کرسمس کل 25 دسمبر کو جوش و جذبہ کے ساتھ منایا جائے گا۔ اس حوالہ سے جڑواں شہروں میں بہت سے لوگوں نے کرسمس کی خریداری کو حتمی شکل دینے کیلئے مارکیٹوں کا رخ کیا ہے۔ والدین اپنے بچوں کیلئے خصوصی تحائف، کپڑے، جوتے اور دیگر اشیاءکرسمس کے تہوار کیلئے خریداری میں مصروف ہیں۔ مسیحی برادری کرسمس کی سجاوٹ کے ساتھ ساتھ تہوار میں کھانے کی اشیاءاور گھروں کی سجاوٹ میں مصروف ہیں جبکہ کرسمس کے تہوار کیلئے مسیحی برادری نے خشک میوہ جات کیک اور جانوروں کے گوشت کی خریداری بھی کی ہے۔