اسلام آباد ۔ 26 دسمبر (اے پی پی) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے امور نوجواناں عثمان ڈار نے کہا ہے کہ حکومت دہشتگردی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے لئے ہر ممکن اقدامات کرے گی کیونکہ اس سے امن اور قومی معیشت سبوتاژ ہوئی ہے۔ بدھ کو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت ملک بالخصوص کراچی میں سلامتی کی صورتحال مستحکم کرنے کے لئے جلد نیشنل …
وزیراعظم کے معاون خصوصی عثمان ڈار کی میڈیا سے گفتگو

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 26 دسمبر (اے پی پی) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے امور نوجواناں عثمان ڈار نے کہا ہے کہ حکومت دہشتگردی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے لئے ہر ممکن اقدامات کرے گی کیونکہ اس سے امن اور قومی معیشت سبوتاژ ہوئی ہے۔ بدھ کو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت ملک بالخصوص کراچی میں سلامتی کی صورتحال مستحکم کرنے کے لئے جلد نیشنل ایکشن پلان بنائے گی کیونکہ کراچی کاروباری مرکز ہے۔ اور ملکی ترقی اور خوشحالی کے لئے اس میں امن ناگزیر ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاک فوج نے کراچی میں امن و امان کی صورتحال پر قابو پایا ہے تاہم چند عناصر شہر کے امن عمل کو خراب کرنا چاہتے ہیں۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت کو دہشتگردی کی لعنت کے خاتمے کے لئے اقدامات کرنے چاہئیں اور وفاقی حکومت اس سلسلے میں ہر ممکن تعاون فراہم کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ نیب ملک کا خودمختار ادارہ ہے اور سابق دور حکومت میں دائر کئے گئے مقدمات کی تحقیقات کر رہا ہے۔ ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ بلاامتیاز احتساب کا عمل جاری رہے گا اور اگر حکومت کے اراکین بھی مجرم ثابت ہوئے تو ان کو بھی استثنیٰ نہیں دیا جائے گا۔ انہوں نے ایم کیو ایم کے سابق رکن قومی اسمبلی علی رضا عابدی کے قتل کی مذمت کی اور کہا کہ مجرم سزا سے نہیں بچ سکیں گے۔








