پاکستان ایک مستحکم، مربوط اور خوشحال ہمسائیگی کے لئے پرعزم ہے، شاہ محمود قریشی

87

اسلام آباد ۔ 27 دسمبر (اے پی پی) وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی نے کہاہے کہ پاکستان ایک مستحکم، مربوط اور خوشحال ہمسائیگی کے لئے پرعزم ہے۔جمعرات کو اپنے ایک ٹویٹ میں وزیر خارجہ نے کہا کہ علاقائی امن و سلامتی سے متعلق تمام سٹیک ہولڈرز کے مابین بھر پور مفاہمت اور تعاون کو فروغ دینے کیلئے علاقائی پارٹنرز کیساتھ شٹل ڈپلومیسی کا آغاز کر دیا گیا۔انہوں نے کہاکہ علاقائی شراکت داروں کے ساتھ بات چیت میں افغانستان میں جاری امن اور مفاہمتی عمل کے فروغ پر توجہ مرکوز کی گئی۔