اسلام آباد ۔ 28 دسمبر(اے پی پی)وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے اوورسیز پاکستانیز سید ذوالفقار عباس بخاری نے کہا ہے کہ اوورسیز پاکستانیز ایڈوائزری کونسل کی تشکیل نو کا فیصلہ کیا ہے۔ ماضی میں بغیر کسی میرٹ کے سفارشوں کی بنیاد پر ایڈوائزری کونسل کو ممبر بنا دیا گیا جس کی وجہ سے ایڈوائزری کونسل کی افادیت ختم ہو کر رہ گئی ۔ اے پی پی سے گفتگو کرتے …
اوورسیز پاکستانیز ایڈوائزری کونسل کی تشکیل نو کا فیصلہ کیا گیا ہے ، سید ذوالفقار عباس بخاری

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 28 دسمبر(اے پی پی)وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے اوورسیز پاکستانیز سید ذوالفقار عباس بخاری نے کہا ہے کہ اوورسیز پاکستانیز ایڈوائزری کونسل کی تشکیل نو کا فیصلہ کیا ہے۔ ماضی میں بغیر کسی میرٹ کے سفارشوں کی بنیاد پر ایڈوائزری کونسل کو ممبر بنا دیا گیا جس کی وجہ سے ایڈوائزری کونسل کی افادیت ختم ہو کر رہ گئی ۔ اے پی پی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایڈوائزری کونسل ممبرز کی تعداد 150سے کم کر کے 50کی جارہی ہے اس حوالے سے کام جاری ہے ۔ انہوں نے کہا کہ بیرون ملک مقیم پاکستانیز جو اپنے اپنے ممالک میں پاکستانی کمیونٹی میں مقبول ہیں اور وہاں پر کمیونٹی کے لیے فلاحی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے ہیں ان سے سی ویز مانگی گئی ہیں اور اس دفعہ میرٹ کی بنیاد پر ممبران کا تقرر کیا جائے گا۔








