اسلام آباد ۔ 28 دسمبر(اے پی پی)وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے اوورسیز پاکستانیز سید ذوالفقار عباس بخاری نے پاکستان میں جرمنی کے سفیر مارٹن کوبلر سے ملاقات ہے۔ملاقات میں وزیر اعظم کے مشیر عثمان ڈاراور جرمن سرمایہ کاری بینک کے نمائندگان بھی شریک تھے۔جرمنی کے سفیر مارٹن کوبلر نے کہا کہ جرمنی 2020 میں دنیا بھر سے تکنیکی افرادی قوت درآمد کرے گا۔ پاکستان میں نوجوانوں کے لیے تکنیکی …
وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے اوورسیز پاکستانیز سید ذوالفقار عباس بخاری کی پاکستان میں جرمنی کے سفیر مارٹن کوبلر سے ملاقات

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 28 دسمبر(اے پی پی)وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے اوورسیز پاکستانیز سید ذوالفقار عباس بخاری نے پاکستان میں جرمنی کے سفیر مارٹن کوبلر سے ملاقات ہے۔ملاقات میں وزیر اعظم کے مشیر عثمان ڈاراور جرمن سرمایہ کاری بینک کے نمائندگان بھی شریک تھے۔جرمنی کے سفیر مارٹن کوبلر نے کہا کہ جرمنی 2020 میں دنیا بھر سے تکنیکی افرادی قوت درآمد کرے گا۔ پاکستان میں نوجوانوں کے لیے تکنیکی اور پیشہ ورانہ تعلیم کے لیے پلان آف ایکشن بنانے پر اتفاق کیا گیا ہے ۔پاکستان کے نوجوانوں کو جرمنی کے 2020 پروگرام میں سب سے زیادہ مواقع دینے پربھی بات چیت کی گئی۔جرمنی میں مختلف شعبوں اور ان کے لیے ضروری مہارت پر بریفنگ ،ملاقات میں دونوں جانب سے وفاقی اور صوبائی سطح پر تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا ہے۔ ملاقات میں وزیر اعظم کے معاون خصوصی ذوالفقار عباس بخاری نے کہا کہ روایتی تعلیم سے دنیا کا مقابلہ کرنا مشکل ہوگیا ہے اب جدید اور تکنیکی تعلیم کی طرف بڑھنا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کو ہنر مند بنانے کیلئے جلد تکنیکی تعلیمی پرگرام شروع کیا جائے گا۔








