راولپنڈی۔ 28 دسمبر (اے پی پی) پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے بھمبر میں مجاہد فورس سینٹر کا دورہ کیا۔ پاک فوج کے محکمہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے لیفٹیننٹ جنرل بلال اکبر کو مجاہد فورس کے کرنل کمانڈنٹ کے بیج لگائے۔ اس موقع پر مجاہد فورس سمیت حاضر سروس اور ریٹائرڈ افسران کی بڑی …
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا بھمبر میں مجاہد فورس سینٹر کا دورہ

مزید خبریں
راولپنڈی۔ 28 دسمبر (اے پی پی) پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے بھمبر میں مجاہد فورس سینٹر کا دورہ کیا۔ پاک فوج کے محکمہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے لیفٹیننٹ جنرل بلال اکبر کو مجاہد فورس کے کرنل کمانڈنٹ کے بیج لگائے۔ اس موقع پر مجاہد فورس سمیت حاضر سروس اور ریٹائرڈ افسران کی بڑی تعداد موجود تھی۔ بعد ازاں مجاہد فورس کے افسروں اور جوانوں سے گفتگو کرتے ہوئے پاک فوج کے سربراہ نے بالخصوص لائن آف کنٹرول پر مجاہد فورس کی قربانیوں اور کردار کو سراہا۔








