اسلام آباد ۔ 28 دسمبر (اے پی پی) چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے کہا ہے کہ طلباء اپنی تمام تر توانائیاں تعلیم کے حصول پر مرکوز کریں تاکہ ملک کی ترقی وخوشحالی میں بڑھ چڑھ کر اپنا کردار ادا کر سکیں۔ یہ بات انہوں نے جمعہ کو گورنمنٹ ڈگری کالج دالبندین، ضلع چاغی کے طلباء اور اساتذہ پر مشتمل ساٹھ رکنی وفد سے اسلام آباد میں ملاقات کے دوران …
طلباء اپنی تمام تر توانائیاں تعلیم کے حصول پر مرکوز کریں تاکہ ملک کی ترقی وخوشحالی میں بڑھ چڑھ کر اپنا کردار ادا کر سکیں، چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 28 دسمبر (اے پی پی) چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے کہا ہے کہ طلباء اپنی تمام تر توانائیاں تعلیم کے حصول پر مرکوز کریں تاکہ ملک کی ترقی وخوشحالی میں بڑھ چڑھ کر اپنا کردار ادا کر سکیں۔ یہ بات انہوں نے جمعہ کو گورنمنٹ ڈگری کالج دالبندین، ضلع چاغی کے طلباء اور اساتذہ پر مشتمل ساٹھ رکنی وفد سے اسلام آباد میں ملاقات کے دوران کہی۔ سینٹ سیکرٹریٹ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے تعلیمی اداروں میں نصابی سرگرمیوں سمیت کھیلوں کے فروغ اور دیگر سہولیات فراہم کرنے کے لئے کوششیں جاری ہیں اور اسی سلسلے میں گورنمنٹ ڈگری کالج دالبندین کے طلباء کو لیپ ٹاپ فراہم کرنے کے لئے حکومت سے بات چیت ہو رہی ہے اور جلد ہی ستر کے قریب لیپ ٹاپ فراہم کر دیئے جائیں گے۔








