وزیر خزانہ اسد عمر سے وزیر اعلی گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن کی ملاقات

اسلام آباد ۔ 28 دسمبر (اے پی پی) وزیر خزانہ اسد عمر سے وزیر اعلی گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران وزیر اعلی گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے وزیر خزانہ اسد عمر کو گلگت بلتستان میں مختلف ترقیاتی سکیموں اور مختلف شعبوں کیلئے مالی ضروریات سے آگاہ کیا۔ملاقات کے دوران انہوں نے اتفاق کیا کہ گلگت بلتستان میں پن بجلی اور سیاحت کے فروغ …

اسلام آباد ۔ 28 دسمبر (اے پی پی) وزیر خزانہ اسد عمر سے وزیر اعلی گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران وزیر اعلی گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے وزیر خزانہ اسد عمر کو گلگت بلتستان میں مختلف ترقیاتی سکیموں اور مختلف شعبوں کیلئے مالی ضروریات سے آگاہ کیا۔ملاقات کے دوران انہوں نے اتفاق کیا کہ گلگت بلتستان میں پن بجلی اور سیاحت کے فروغ کے وسیع مواقع موجود ہیں۔ وزیر اعلی گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے کہا کہ گلگت بلتستان میں سیاحت کے فروغ کیلئے اقدامات کئے جارہے ہیں۔اس مقصد کے حصول کیلئے گلگت بلتستان اور خیبر پختونخوا کے درمیان سڑک کے ذریعے رابطہ کی سہولت فراہم کی جائے گی۔ وزیر خزانہ نے وزیر اعلی گلگت بلتستان کو ترقیاتی سکیموں بالخصوص پن بجلی،سیاحت کے شعبوں کی ترقی کیلئے اپنے مکمل تعاون کا یقین دلایا۔