ٹوکیو ۔ 29 دسمبر (اے پی پی)ایشین مارکیٹس میں خام ربڑ کے نرخوں میں اتار چڑھائو رہا۔ٹوکیو کموڈٹی ایکسچینج میں خام ربڑ کے نرخوں میں 1.2 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی جس کی وجہ ڈالر کے مقابلے میں ین کی شرح تبادلہ میں اضافہ ہے۔شنگھائی فیوچر ایکسچینج میں خام ربڑ کے سودے 0.9 فیصد بڑھ کر 11305 یوان (1649.33 ڈالر) فی ٹن پر بند ہوئے۔سنگاپور کموڈٹی ایکسچینج میں خام ربڑ کے جنوری کے لیے سودے 1.6 فیصد بڑھ کر 126.5 امریکی سینٹ فی کلوگرام پر بند ہوئے۔