نیپال ویمن بلائنڈ ٹیم کے خلاف ہوم ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل سیریز کیلئے قومی ویمن بلائنڈ ٹیم کا اعلان

95

اسلام آباد ۔ 31دسمبر (اے پی پی) پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل (پی بی سی سی) نے نیپال ویمن بلائنڈ ٹیم کے خلاف تاریخی ہوم ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل کرکٹ سیریز کیلئے 15 رکنی قومی ویمن بلائنڈ ٹیم کا اعلان کر دیا۔ کونسل کے چیئرمین سیّد سلطان شاہ نے پیر کو پریس کانفرنس میں بتایا کہ 15 رکنی ٹیم میں ربعہ شہزادی (کپتان)، انیلہ شہزادی (نائب کپتان)، صباء گل، اقصیٰ عارف، بشریٰ ظہور، سیمیہ ممتاز، سعدیہ خالد، مہوش رفیق، نمرا رفیق، نشاء بخش، بسمہ حسین، طیبہ فاطمہ، کرن رفیق، ارم شہزادی اور ربعہ جاوید ہاشمی (وکٹ کیپر) شامل ہیں۔