2018ء کے دوران پاکستان میں دہشت گردی کے واقعات میں نمایاں کمی آئی ،پکس کی سالانہ رپورٹ

100
نوشہرہ ، قاضی حسین احمد میڈیکل کمپلیکس کے ماہر امراض قلب نے سٹینوز والو کی شکایت کے ساتھ کامیاب کارڈیو آپریشن کردیا

اسلام آباد ۔ 31دسمبر (اے پی پی)گذشتہ سال 2018ء کے دوران پاکستان میں دہشت گردی کے واقعات میں نمایاں کمی آئی ہے، 2018ء کے دوران سیکورٹی کی صورتحال میں غیر معمولی بہتری آئی ہے۔ پاکستان انسٹی ٹیوٹ فار کنفلیکٹ اینڈ سکیورٹی سٹڈیز (پکس) کی سالانہ سٹڈی رپورٹ کے مطابق نہ صرف دہشت گردی کے واقعات میں کمی واقع ہوئی بلکہ ان حملوں کے نتیجہ میں جاں بحق اور زخمی ہونے والوں کی تعداد بھی کم ہوئی۔ پکس رپورٹ کے مطابق 2017ء کے مقابلہ میں 2018ء میں دہشت گرد حملوں میں 45 فیصد، جاں بحق ہونے والوں کی تعداد میں 37 فیصد اور زخمیوں کی تعداد میں 49 فیصد کمی واقع ہوئی جبکہ خودکش حملوں کی تعداد میں بھی قدرے کمی آئی ہے۔