وزیرِ اعظم عمران خان کی زیر صدارت نیا پاکستان ہاؤسنگ پراجیکٹ کا اجلاس

259

اسلام آباد ۔ 31دسمبر (اے پی پی) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پچاس لاکھ گھروں کی تعمیر کا منصوبہ حکومت کے اہم منصوبوں میں سر فہرست ہے جس سے نہ صرف گھروں کے مسئلے کو حل کرنے میں مدد ملے گی بلکہ معیشت کا پہیہ تیز ہوگا اور نوجوانوں کے لئے نوکریوں کے بے شمار مواقع میسر آئیں گے۔ پیر کو وزیرِ اعظم عمران خان کی زیر صدارت نیا پاکستان ہاؤسنگ پراجیکٹ کا اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ہاؤسنگ ٹاسک فورس کی وزیراعظم کو پراجیکٹ پر اب تک ہونے والی پیش رفت پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ وزیراعظم کو بتایا گیا کہ نیا پاکستان ہاؤسنگ اتھارٹی کے قیام کی منظوری کا مسودہ بہت جلد کابینہ کو پیش کر دیا جائے گا۔ رئیل اسٹیٹ ریگولیٹری اتھارٹی کے قیام کا ڈرافٹ بھی ایک ہفتے کے اندر پیش کر دیا جائے گا۔ رئیل اسٹیٹ ریگولیٹری اتھارٹی کے قیام سے ریگولیٹری شعبے کو ڈویلپمنٹ سے علیحدہ کر دیا جائے گا۔