آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران اسلام آباد، راولپنڈی سمیت بالائی پنجاب، خبرپختونخوا اور بلوچستان میں کہیں کہیں ہلکی بارش، پہاڑوں پر برف باری کا امکان، محکمہ موسمیات

74
لاہور سمیت میدانی علاقوں میں سموگ اور شدید دھند پڑنے کا امکان
لاہور سمیت میدانی علاقوں میں سموگ اور شدید دھند پڑنے کا امکان

اسلام آباد ۔ یکم جنوری (اے پی پی) محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران اسلام آباد ، راولپنڈی ، سرگودھا، گوجرانوالہ، لاہور، ہزارہ ڈویژن، کوہاٹ، مالاکنڈ،کوئٹہ، ژوب،گلگت بلتستان اور کشمیر میں کہیں کہیں بارش اور پہاڑوں پر برف باری جبکہ پنجاب کے بعض میدانی علاقوں، بالائی سندھ اور پشاور ڈویژن میں صبح کے اوقات میں دھند پڑنے کا امکان ہے۔ ملک کے بالائی علاقوں میں موسم شدید سرد اور خشک رہے گا۔ گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران پنجاب کے بعض میدانی علاقوں، بالائی سندھ اور پشاور ڈویژن میں صبح کے اوقات میں دھند چھائی رہی جبکہ ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہا۔ سب سے کم درجہ حرات سکردو میں منفی10، گوپس میں منفی9، استور میں منفی6، کالام میں منفی5، بگروٹ، گلگت میں منفی3، مالم جبہ، پاراچنار، ہنزہ، چترال، راولاکوٹ میں منفی2، لوئر دیر، مری، قلات، ژوب، گڑھی دوپٹہ اور کوئٹہ میں منفی ایک ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیاگیا۔
Back to Conversion Tool