وزیراعظم کے مشیر برائے موسمیاتی تبدیلی نے وزارت موسمیاتی تبدیلی کے تحت قائم کردہ ”گرین کلین یونٹ“ کا افتتاح کر دیا

186
APP68-10 ISLAMABAD: January 10 - Advisor to PM on Climate Change, Malik Amin Aslam inaugurating the “Clean Green Unit” under the umbrella of Ministry of Climate Change. APP

اسلام آباد ۔ 10 جنوری (اے پی پی) وزیر اعظم کے مشیر برائے موسمیاتی تبدیلی ملک امین اسلم نے وزارت موسمیاتی تبدیلی کے تحت قائم کردہ ”گرین کلین یونٹ“ کا افتتاح کر دیا۔ جمعرات کو گرین کلین یونٹ کے افتتاح کے بعد گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کلین گرین یونٹ کے قیام کا مقصد وزیراعظم کے کلین گرین وژن پر ایسے ایس او پیز تشکیل دینا ہے جن کے ذریعہ تمام موسمیاتی محکمے، نجی تنظیمں، رضاکار اور طالب علم اس کو مدنظر رکھتے ہوئے معیاری قواعد پر عمل پیرا ہوں گے ۔ اس کے ذریعے کلین گرین پاکستان پروگرام کے تحت منصوبوں کی نگرانی کی جائے گی اور ان سے متعلق عوام تک معلومات کی بروقت ترسیل ہو سکے گی۔ انہوں نے کہا کہ کلین گرین یونٹ کی نگرانی موسمیاتی تبدیلی کا تربیت یافتہ اسٹاف کرے گا، تمام صوبوں کے حاصل کردہ اہداف اور مقررہ کردہ اہداف کی تفصیل شامل ہو گی اور اس حوالے سے صوبائی مشاورت کو مزید مضبوط اور ریکارڈ کو محفوظ بنایا جائے گا۔ ملک امین اسلم نے مزید بتایا کے اس یونٹ سے کلین گرین پاکستان موومنٹ کے پانچ ستونوں کے ایس او پیز کی تشکیل ہوگی اور ہر ستون پر پیشرفت کا جائزہ لیا جائے گا۔کلین گرین یونٹ کے قیام سے کلین گرین موومنٹ میں مزید تیز پیشرفت ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کے کفایت شعاری مہم کے تحت اس یونٹ میں وزارت موسمیاتی تبدیلی کے ملازمین اپنی خدمات سرانجام دیںگے اور کوئی نئی غیر ضروری بھرتیاں نہیں ہوںگی۔