وفاقی وزیر پٹرولیم غلام سرور خان سے چینی سفیر کی ملاقات

اسلام آباد ۔ 18 جنوری (اے پی پی) وفاقی وزیر پٹرولیم غلام سرور خان سے چینی سفیر یاو جنگ نے ملاقات کی۔ ملاقات میں تیل و گیس کے ورکنگ گروپ کو فعال کرنے پر اتفاق کیا گیا۔ جمعہ کو پٹرولیم ڈویژن میں ہونے والی ملاقات میں پاکستان میں چین کے سفیر یاو¿جنگ نے وفاقی وزیر پٹرولیم غلام سرور خان کو یقین دہانی کرائی کہ وہ چینی سرمایہ کاروں کو پاکستان …

اسلام آباد ۔ 18 جنوری (اے پی پی) وفاقی وزیر پٹرولیم غلام سرور خان سے چینی سفیر یاو جنگ نے ملاقات کی۔ ملاقات میں تیل و گیس کے ورکنگ گروپ کو فعال کرنے پر اتفاق کیا گیا۔ جمعہ کو پٹرولیم ڈویژن میں ہونے والی ملاقات میں پاکستان میں چین کے سفیر یاو¿جنگ نے وفاقی وزیر پٹرولیم غلام سرور خان کو یقین دہانی کرائی کہ وہ چینی سرمایہ کاروں کو پاکستان میں تیل و گیس کے شعبہ میں سرمایہ کاری کےلئے ترغیب دیں گے۔ وفاقی وزیر پٹرولیم غلام سرور خان نے ملاقات کو مثبت اور خوش آئند قرار دیتے ہوئے باہمی رابطوں کے جاری رکھنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ سی پیک پاک۔چین دوستی کی علامت ہے۔ انہوں نے کہا کہ تیل و گیس کی تلاش کے شعبہ میں چینی سرمایہ کاروں کو ہر ممکن تعاون اور سہولیات فراہم کی جائیں گے۔ ملاقات میں ہونے والے ساﺅتھ نارتھ پائپ لائن کے معاہدے پر بھی تفصیلی گفتگو ہوئی۔

مزید خبریں