میلبورن ۔ 18 جنوری (اے پی پی) بھارت نے آسٹریلیا کو تیسرے اور آخری ایک روزہ بین الاقوامی کرکٹ میچ میں 7 وکٹوں سے شکست دیکر تین میچوں کی سیریز 2-1 سے جیت لی۔ مہندرا سنگھ دھونی اور جادھیو نے ناقابل شکست نصف سنچریاں سکور کرکے اپنی ٹیم کو فتح میں اہم کردار ادا کیا۔ بھارت نے 231 رنز کا مطلوبہ ہدف 49.2 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا۔ مہندرا سنگھ دھونی ناقابل شکست 87 اور جادھیو ناقابل شکست 61 رنز کے ساتھ نمایاں بلے باز رہے۔ کپتان ویرات کوہلی 46 رنز بناکر آئوٹ ہوئے۔ اس سے قبل آسٹریلوی ٹیم 48.4 اوورز میں 230 رنز بناکر آئوٹ ہوگئی تھی۔ پیٹر ہینڈز کومب نے 58 رنز بنائے۔ بھارت کی طرف سے شاندار بائولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے چاحال نے 6 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔ اس شاندار کارکردگی پر انکو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔ مہندرا سنگھ دھونی کو سیریز کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔ جمعہ کو میلبورن میں کھیلے گئے تیسرے اور آخری ایک روزہ میچ میں بھارتی کپتان ویرات کوہلی نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تو میزبان ٹیم پہلے کھیلتے ہوئے 48.4 اوورز میں 230 رنز بناکر آئوٹ ہوگئی