وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کا ریلوے سٹیشنوں پر فارمیسی شاپس کھولنے کا اعلان

اسلام آباد ۔ 18 جنوری (اے پی پی) وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے ریلوے سٹیشنوں پر فارمیسی شاپس کھولنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ بڑے ریلوے سٹیشنوں پر ڈاکٹرز کی دستیابی بھی یقینی بنائیں گے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ بغیر ٹکٹ سفر کرنے والو ں کے خلاف آپریشن میں ایک ہفتہ میں 6 کروڑ کی آمدن ہوئی ہے، یکم فروری سے …

اسلام آباد ۔ 18 جنوری (اے پی پی) وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے ریلوے سٹیشنوں پر فارمیسی شاپس کھولنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ بڑے ریلوے سٹیشنوں پر ڈاکٹرز کی دستیابی بھی یقینی بنائیں گے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ بغیر ٹکٹ سفر کرنے والو ں کے خلاف آپریشن میں ایک ہفتہ میں 6 کروڑ کی آمدن ہوئی ہے، یکم فروری سے بغیر ٹکٹ سفر کرنے والوں کے خلاف مزید سخت ایکشن ہو گا، قوم ریلوے کے ساتھ تعاون کرے۔ انہوں نے کہا کہ 20 ٹرینیں چلا چکے ہیں، مارچ میں مزید 20 ٹرینیں چلانے جا رہے ہیں، فروری میں ہفتہ خوش اخلاقی منائیں گے، صفائی پر بھی توجہ دیں گے۔

مزید خبریں