ریلوے پولیس کی موجودگی میں ویجی لینس سیل کی ضرورت نہیں، وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد

94
APP14-20 MULTAN: January 20 – Federal Minister Railways Sheikh Rashid Ahmad talking to media persons at DS Office during his visit. APP photo by Tanveer Bukhari

ملتان ۔20جنوری(اے پی پی)وفاقی وزیرریلوے شیخ رشیداحمدنے ملتان میں پریس کانفرنس کے دوران ریلوے کے ترقیاتی منصوبوںکے بارے میں تفصیل کے ساتھ بات کی ۔کچے پھاٹکوںاور اوپن لائن پرہونےوالے حادثات کے بارے میں سوال کاجواب دیتے ہوئے انہوںنے کہاکہ مین لائن 1ایک انقلاب ہوگا، اس بارے میں وزیراعظم عمران خان کی مشاورت جاری ہے کہ اس پر کس طرح کام کیا جائے۔ انہوںنے کہاکہ ہم 70سال بعدریلوے سسٹم کواپ گریڈ کرنے جارہے ہیں۔ شیخ رشید احمد نے مزیدکہاکہ 7ہزار ریلوے پولیس ملازم ہیں ان کے ہوتے ہوئے ویجی لینس سیل کی ضروت نہیں۔ پہلے بھی میں نے ویجی لینس سیل کو ختم کیا تھااوراب بھی میں نے ختم کیا ہے اس کے افسران اور سٹاف گھر بیٹھے تنخواہ لے رہے تھے۔انہوںنے کہاکہ ملک بھر میں ریزرویشن آفس 24گھنٹے کےلئے کھول دئے ہیں ۔ملتان انتظامیہ کو ہدف دیا ہے کہ ایک ماہ کے اندر ملتان سے ایک فریٹ ٹرین کا اجراکریں۔ایک سوال کے جواب میں انہوںنے کہاکہ نئی بھرتیوں کے بارے میں وزیراعظم سے مشورہ کر رہے ہیں کہ اس کے لئے کیا طریقہ اختیار کریں۔ انہوں نے کہا کہ عارضی اور کنٹریکٹ ملازمین کو بھرتی کی زائد درخواستوں کے پیش نظر مستقل نہیں کیا جا سکتا۔ٹکٹوںکی بلیک کے بارے میں انہوںنے کہاکہ اسلام آباد میں شکایات سیل بنا رہے ہیں جہاں آنے والی شکائت کا فوری ازالہ کیا جائے گا۔