چین کے علاقے تبت میں 5.0 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے

78
Earthquake
Earthquake

بیجنگ ۔ 22 جنوری (اے پی پی) چین کے علاقے تبت میں 5.0 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔ چینی زلزلہ نیٹ ورک سنٹر کے مطابق ملک کے جنوب مغرب کے خود مختار علاقے تبت کے شہر شی گازے کی تحصیل شائتونگ میں شدید زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے جس سے لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 5.0 ریکارڈ کی گئی۔ زلزلے کا مرکز شاہتونگ میں 10 کلو میٹر زمین کی گہرائی میں تھا۔ زلزلے کے بعد کسی جانی یا مالی مقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔