جنوبی افریقہ کا پاکستان کے خلاف آخری تین ون ڈے انٹرنیشنل میچز کیلئے سکواڈ کا اعلان، ڈی کوک اور ڈیل سٹین کی واپسی

96

کیپ ٹاﺅن۔ 23 جنوری (اے پی پی) جنوبی افریقہ نے پاکستان کے خلاف شیڈول ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ سیریز کے آخری تین میچز کیلئے سکواڈ کا اعلان کر دیا، کوئنٹن ڈی کوک اور ڈیل سٹین کی دوبارہ ٹیم میں واپسی ہوئی ہے، فاسٹ باﺅلر بیورن ہینڈرکس کو پہلی مرتبہ سکواڈ میں طلب کیا گیا ہے جبکہ ڈونے اولیویئر، ڈین پیٹرسن اور ہنرچ کلاسن کو ڈراپ کر دیا گیا ہے۔ جنوبی افریقہ اور پاکستان کے درمیان پانچ ایک روزہ بین الاقوامی میچوں کی سیریز 1-1 سے برابر ہے۔ جنوبی افریقن کنوینر آف سلیکٹر لینڈا زونڈی کے مطابق ہمیں اس بات کی خوشی ہے کہ ہمارے پاس فاسٹ باﺅلرز کا باصلاحیت اور تجربہ کار اٹیک موجود ہے اسی لئے ہم نے ان کیپڈ باﺅلر بیورن ہینڈرکس کو بھی موقع دینے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ ان کی کارکردگی کی بھی پڑتال ہو سکے۔ اعلان کردہ سکواڈ کپتان فاف ڈوپلیسی، ہاشم آملہ، ڈی کوک، بیورن ہینڈرکس، ریزا ہینڈرکس، عمران طاہر، ایڈن مرکرم، ڈیوڈ ملر، اینڈائل فیلکوایو، ڈیوائن پریٹورس، کگیسوربادا، تبریز شمسی، ڈیل سٹین اور ریسی وانڈر ڈوسن پر مشتمل ہے۔