غیر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 13 ارب 25 کروڑ 72 لاکھ ڈالر ہو گئے

79

اسلام آباد ۔ 24 جنوری (اے پی پی) غیر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 13 ارب 25 کروڑ 72 لاکھ ڈالر ہو گئے ہیں۔ جمعرات کو سٹیٹ بینک کی طرف سے جاری کئے گئے بیان کے مطابق مرکزی بینک کے پاس 6 ارب 63 کروڑ 61 لاکھ ڈالر جبکہ کمرشل بینکوں کے پاس 6 ارب 62 کروڑ 11 لاکھ ڈالر کے زرمبادلہ کے ذخائر ہیں۔ 18 جنوری کو ختم ہونے والے ہفتہ کے دوران غیر ملکی قرضہ کی واپسی اور دیگر سرکاری ادائیگیوں کی وجہ سے سٹیٹ بینک کے پاس زرمبادلہ کے ذخائر میں 26 کروڑ 50 لاکھ ڈالر کی کمی ہوئی۔