ملک میں امن وامان کی صورتحال میں بہتری سے مقامی اور غیر ملکی سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافہ،کاروباری برادری کو درپیش خطرات میں 90 فیصد کمی

166

اسلام آباد ۔ 27 جولائی (اے پی پی) سال 2013ءکے مقابلہ میں کاروباری برادری کو درپیش خطرات میں 90 فیصد کی کمی واقع ہوئی ہے۔ ملک میں امن وامان کی صورتحال میں بہتری سے مقامی اور غیر ملکی سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافہ ہوا ہے۔ اوورسیز انویسٹرز چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری ( او آئی سی سی آئی) کے زیر انتظام منعقدہ سروے کے نتائج کے مطابق ملک بھر میں امن و امان کی صورتحال میں نمایاں بیتری ریکارڈ کی گئی ہے تاہم گیر ملکی سرمایہ کار سٹر کرائمز کے حوالے سے تشویش رکھتے ہیں۔ سروے نتائج کے مطابق 90 فیصد مقامی و غیر ملکی سرمایہ نے کہا ہے کہ سال 2013ءکے مقابلہ میں کاروباری و صنعتی برادری کو درپیش خطرات میں کمی ہوئی ہے جبکہ چھوٹے اور عام کاروباری افراد اور ملازمین کو درپیش خچرات میں 97 فیصد کمہ ہوئی ہے اسی طرح 87 فیصد سرمایہ کاروں نے کہا ہے کہ ان کی افرادی قوت بہتر ماحول میں کام کر رہی ہے جس سے کاروباری ترقی میں مدد حاصل ہوئی ہے۔