موسمیاتی تبدیلی ڈویژن کے ترقیاتی کاموں کے لئے 54 کروڑ روپے جاری

78

اسلام آباد ۔ 28 جنوری (اے پی پی) وزارت منصوبہ بندی ترقی و اصلاحات نے سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگراموں میں موسمیاتی تبدیلی ڈویژن کے ترقیاتی کاموں کے لئے مجموعی طور پر اب تک 54 کروڑ 6 لاکھ روپے سے زیادہ کے فنڈز جاری کردیئے ہیں حکومت نے اس ڈویژن کے ترقیاتی کاموں کے لئے رواں مالی سال کے دوران 80 کروڑ 26 لاکھ روپے کے فنڈز مختص کئے ہیں۔ پلاننگ کمیشن کی طرف سے جاری کردہ اعدادو شمار کے مطابق حکومت نے لینڈ منیجمنٹ پروگرام کے لئے 88 لاکھ، گرین پاکستان پروگرام کے لئے 76 لاکھ، گرین پاکستان پروگرام وائلڈ لائف کیلئے 9 کروڑ 16 لاکھ، گرین پاکستان پروگرام فارسٹری کے لئے 39 کروڑ روپے سمیت مختلف ترقیاتی منصوبوں کے لئے فنڈز جاری کردیئے ہیں۔