اسلام آباد ۔ 27 جولائی (اے پی پی) گزشتہ مالی سال 2015-16کے دوران بسوں کی پیداوار میں 85.79 فیصد جبکہ ہلکی کمرشل گاڑیوں کی پیداوار میں 35.65 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔ ادارہ برائے شماریات پاکستان کے اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ مالی سال میں جولائی تا مئی 2015-16ءکے دوران ملک میں 994 بسوں کی پیداوار حاصل ہوئی ہے جبکہ مالی سال 2014-15ءکے اسی عرصہ کے دوران ملک میں 535 بسیں تیار کی گئی تھیں اس طرح ہلکی کمرشل گاڑیوں کی مقامی پیداوار 33ہزار 632یونٹس تک بڑھ گئی جبکہ اس سے گزشتہ مالی سال میں ملک میں 24 ہزار 794 ہلکی گاڑیوں کی پیداوار حاصل ہوئی تھی