وفاقی وزیر محترمہ زبیدہ جلال کاتربت یونیورسٹی میں تقریب سے خطاب

89
وفاقی وزیرزبیدہ جلال اور رکن صوبائی اسمبلی ماہ جبین شیران سے میرعبدالروفف رند کی ملاقات
وفاقی وزیرزبیدہ جلال اور رکن صوبائی اسمبلی ماہ جبین شیران سے میرعبدالروفف رند کی ملاقات

کوئٹہ۔28جنوری (اے پی پی)وفاقی وزیر برائے دفاعی پیدوارمحترمہ زبیدہ جلال نے کہا ہے کہ پاکستان اور خصوصاً بلوچستان کی ترقی اور تعلیمی نظام کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کے لئے عملی طور پر اقدامات اٹھائے جارہے ہیں ۔سی پیک اور گوادر شپ یارڈ کی تعمیر سے گوادر اور تربت سمیت دیہی علاقوں کے طلباء اور طالبات کو روزگار کے بہتر مواقع میسر آئینگے۔ یہ بات انہوںنے پیر کوتربت یونیورسٹی میں انٹر نیشنل ڈے آن رائٹ ٹو ایجوکیشن کے موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ وفاقی وزیرزبید ہ جلال نے کہا کہ ملک اور صوبے سے ناخواندگی اور عوام کے معیار زندگی کو بہتر بنانے کے لئے حکومت نظام تعلیم میں متعدد اصلاحات کررہی ہیں تاکہ پسماندہ علاقوں کے طلباء اور طالبات دور حاضر کے جدید علوم سے استفادہ حاصل کرسکے۔ انہوںنے کہا کہ سی پیک یہاں کے عوام کی فلاح و بہبود معاشی و سماجی ترقی کا ضامن ہے ۔ گوادر شپ یارڈ کی تکمیل سے کیچ اور دیگر علاقوں کے طلباء و طالبات کو روزگار کے بہتر مواقع میسر آئینگے۔ وفاقی وزیر نے یونیورسٹی انتظامیہ کو درپیش مسائل کے حل کے لئے جامع اقدامات اٹھانے کی یقین دہانی کرائی۔ تقریب کے اختتام پر وفاقی وزیر برائے دفاعی پیدوارزبیدہ جلال نے بہترین کارکردگی دکھانے والے اساتذہ میں شیلڈز تقسیم کئے اور مختلف ڈیپارٹمنٹس کا دورہ بھی کیا۔ اس موقع وائس چانسلرپروفیسر ڈاکٹرعبدالرزاق صابر، پروفیسر عبدالصبور ، رحیمہ جلال ، ڈائریکٹر گوادر کیمپس اعجاز احمد اور دیگر بھی موجود تھے۔