رواں ہفتے کے دوران ملک کء بیشتر علاقوں میں بارش اور پہاڑوں پر برف باری کا امکان

94
ملک کے بالائی اضلاع میں موسم شدید سرد اور مطلع جزوی ابر آلودرہے گا ، محکمہ موسمیات
ملک کے بالائی اضلاع میں موسم شدید سرد اور مطلع جزوی ابر آلودرہے گا ، محکمہ موسمیات

لاہور۔29 جنوری(اے پی پی )محکمہ موسمیات نے پیشنگوئی کی ہے کہ رواں ہفتے کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں بارش اور پہاڑوں پر برف باری کا امکان ہے جبکہ آج بدھ کے روز بلوچستان کے علاقوں کوئٹہ، ژوب، قلات، مکران، نصیرآباد، سبی ڈویژن، سندھ کے علاقوںسکھر، لاڑکانہ، شہید بینظرآباد، حیدرآباد، کراچی ڈویژن میں کہیں کہیں بارش اورپہاڑوں پر برف باری کا امکان ہے جبکہ بدھ اور جمعرات کے دوران زیریں خیبرپختونخواہ کے بنوں، ڈی آئی خان ڈویژن اور جنوبی پنجاب کے اضلاع ملتان، ساہیوال، بہاولپور، ڈی جی خان ڈویژن میں کہیں کہیں بارش کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ سے جمعرات کی رات کے دوران بالائی خیبرپختونخوا ہ کے مالاکنڈ، ہزارہ، پشاور، مردان،کوہاٹ ڈویژن، بالائی پنجاب کے راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور، سرگودھا، فیصل آباد ڈویژن، وفاقی دارالحکومت اسلام آباد، گلگت بلتستان اور کشمیرمیں اکثر مقامات پر بارش کا امکان ہے