راولپنڈی سپر لیگ کرکٹ ٹورنامنٹ میں (کل) دو میچ کھیلے جائیں گے

64

راولپنڈی۔ 29 جنوری (اے پی پی)راولپنڈی سپر لیگ کرکٹ ٹورنامنٹ میں (کل) بدھ کو مزید دو میچوں کا فیصلہ ہوگا، آرمی ہیریٹیج فاﺅنڈیشن کے زیر اہتمام راولپنڈی سپر لیگ کے سنسنی خیز مقابلے ایوب پارک گراﺅنڈ میں جاری ہیں، ایونٹ میں (آج) پہلا میچ پنڈی پینتھرز اور کلب 44 کے درمیان کھیلا جائے گا۔ دوسرے میچ میں سٹار آئی سی سی اے اور پیرا ماﺅنٹ کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی، دونوں میچز ایوب پارک کرکٹ گراﺅنڈ میں کھیلے جائیں گے۔