اسلام آباد ۔ 27 جولائی (اے پی پی)مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے لاﺅس میں آسیان ریجنل فورم کے وزارتی اجلاس کے موقع پر سنگاپور، ناروے، نیوزی لینڈ، لاﺅس اور امریکہ کے وزراءخارجہ سے الگ الگ ملاقاتیں کیں۔ اختتامی سیشن میں 27 ملکوں کے وزراءخارجہ نے شرکت کی۔ دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق تمام رکن ملکوں نے عالمی سطح پر دہشت گردی، مائیگریشن، مہاجرین، موسمیاتی تبدیلی اور میری ٹائم سیکورٹی کے تیزی سے بڑھتے ہوئے چیلنجوں پر مشاورت اور تعاون تیز کرنے پر اتفاق کر لیا۔ دو روزہ وزارتی اجلاس کے دوران جنوبی چینی سمندر اور کوریا کی جانب سے ایٹمی دھماکہ سمیت دیگر معاملات بھی زیر بحث لائی گئیں