پی ایس ایل میں رمیض راجہ ، گراہم اسمتھ ، میتھیو ہیڈن و دیگر کرکٹرز کمنٹری کریں گے

97

لاہور۔30 جنوری(اے پی پی )دنیائے کرکٹ کے عالمی شہر ت یافتہ کمنٹیٹر زرمیض راجہ ،سابق ساﺅتھ افریقن کپتان گراہم اسمتھ اورسابق آسٹریلوی بلے باز میتھیو ہیڈن آئندہ ماہ سے یو اے ای اور پاکستان میں ہونےوالی پاکستان سپر لیگ میں کمنٹری کے فرائض سر انجام دیں گے۔ پی ایس ایل میں ان کے علاوہ کمنٹیٹر ڈینی موریسن ،مائکل سلاٹر ،بازید خان ،ایلن ویکینزاور کیپلر ویسلز بھی کمنٹری کریں گے ۔گراہم اسمتھ پی ایس ایل میں کمنٹری کا ڈبیو اور ذاتی مصروفیات کی وجہ سے پی ایس ایل میں پہلے دو ہفتے کے دوران ہونےوالے میچز میں کمنٹری کریں گے ۔پی ایس ایل میں سٹیٹ آف دی آرٹ کوریج کے انتظامات کئے جارہے ہیں جس میں ہاک آئی ،سپائیڈر کیم،ایمپا ئر کیمرے اور کرک وز کی اینالیٹک سپورٹ بھی شامل ہیں ۔ پی ایس ایل کی 14فروری کو یو اے ای میں ہونےوالی افتتاحی تقریب میں سابق اور موجودہ کرکٹرز شرکت کریں گے ۔