اسلام آباد ۔ 27 جولائی (اے پی پی) 70 سے زائد پاکستانی طلباءو طالبات یورپی یونین کے ایرسمس پلس پروگرام کےلئے منتخب ہوگئے ہیں جو ابھی تک طلباءکے تبادلہ کا دنیا کا کامیاب ترین پروگرام ہے۔ اس پروگرام کے تحت دنیا بھر سے نوجوان طلباءو طالبات کو یورپ کی مختلف جامعات سے ماسٹرز ڈگری حاصل کرنے کا موقع ملے گا۔ ایرسمس پلس پروگرام یورپی یونین کا 14.7 بلین یورومالیت کا تعلیم، تربیت ، نوجوانوں اور کھیلوں کی بہتری کے لیے مشترکہ پروگرام ہے۔ پاکستان کے کامیاب طلباءو طالبات یورپ کی مختلف جامعات میں مختلف مضامین جن میں زراعت، توانائی، بائیو ٹیکنالوجی، بزنس سٹڈیز، انجنئیرنگ، ٹیلی مواصلات، اقتصادی تعاون اور پولیٹیکل سائنس شامل ہیں