اسٹیبشملنٹ ڈویژن سے این او سی ملتے ہی خالی اسامیوں پر بھرتی کا عمل شروع کر دیا جائے گا، وزارت خارجہ

71

اسلام آباد ۔ یکم فروری(اے پی پی) وزرات خارجہ میں بلوچستان کوٹہ پر 24 افسران اور 59 ملازمین خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔ وزرات خارجہ کے ذرائع کے مطابق گریڈ 17 اور اس سے اوپر کے افسران کی ریکرونمنٹ فیڈرل پبلک سروس کمیشن نے قواعد وضوابط کو مدنظر رکھ کربلوچستان کوٹہ کے تحت بھرتی کی ہے۔ ذرائع نے ایک سوال کے جواب میں بتایاکہ جوپوسٹیں وزرات خارجہ میں خالی ہیں، ان کو پر کرنے کیلئے اسٹیبشملنٹ ڈویژن سے این او سی کی درخواست کردی گئی ہے، جیسے ہی این او سی ملتاہے،بھرتی کا عمل شروع کردیاجائے گا۔ایک اور سوال کے جواب میں ذرائع نے بتایاکہ 24 افسران جوکہ بلوچستان کوٹہ کے تحت وزرات خارجہ میں خدمات سرانجام دے ہیں ان میں گریڈ 17 اور 22کے افسران شامل ہیںجبکہ 59 ملازمین گریڈ ایک سے 16 تک شامل ہیں۔